اردو

urdu

ETV Bharat / city

سارن: سیلاب میں ڈاکٹر سمیت تین لوگوں کے ڈوبنے کا اندیشہ - لاپتہ چوکیدار کی لاش

بہار میں سارن ضلع کے مکیر تھانہ علاقہ میں منگل کو ڈاکٹر سمیت تین لوگوں کے سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے موت کا اندیشہ ہے۔

Three people, including a doctor, are feared to have drowned in the floods
سیلاب میں ڈاکٹر سمیت تین لوگوں کے ڈوبنے کا اندیشہ

By

Published : Aug 4, 2020, 9:43 PM IST

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنیا پور تھانہ علاقہ باشندہ ہومیو پیتھ ڈاکٹر ، ڈاکٹر یوگیش کمار (45) اور مڑھورا تھانہ باشندہ کمپاﺅنڈر وکی کمار (28) مکیر تھانہ علاقہ کے سرودے بازار پر کلنیک چلاتے تھے۔ آج دونوں ایک نوجوان چندن کمار کے ساتھ پیدل ہی سیلاب کے پانی بھرے راستے سے سرودئے بازار جارہے تھے تبھی پانی کے تیز بہاﺅ میں بہہ گئے ۔ مقامی لوگوں نے چند ن کمار کو بچا لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی مدد سے لاپتہ ڈاکٹر اور کمپاﺅنڈر کی تلاش کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب اسی تھانہ علاقہ کے ایک 65 سالہ بزرگ کے سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے موت کا اندیشہ ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ وکرم کیتوکا گاﺅں باشندہ سبکدوش چوکیدار ہزاری مانجھی (65) قضائے حاجت کیلئے جارہے تھے تبھی سیلاب کے تیز بہاﺅ میں وہ ڈوب گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی مدد سے لاپتہ چوکیدار کی لاش تلاش کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details