پٹنہ: ریاست بہار صدیوں سے علم کا گہوارہ رہا ہے، جسے مہاتما بدھ، مہابیر اور گرو گوبند سنگھ کا بھی صوبہ کہا جاتا ہے، اس لئے کہ ان میں سے پہلے کی کرم بھومی ہے تو باقی دونوں کی جنم بھومی، بہار 2022 میں واحد ریاست کے طور پر 110 سال مکمل کر لیا ہے۔ 1912 میں بنگال بہار سے الگ ہو کر الگ ریاست بنا تھا تب سے بہار 22 اپریل کو یوم بہار منا رہا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت پٹنہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا، مختلف جگہوں پر سرکاری تقریبات منعقد کیے گئے ہیں۔ جس میں اسکولی بچوں کے ذریعہ مختلف تہذیبوں پر مبنی ثقافتی پروگرام، نکر ناٹک، غزل سرائی، ڈرامہ، قوالی، موسیقی پیش کیا گیا Bihar Diwas celebrations end۔
Three-day Bihar Diwas celebrations conclude: یوم بہار تقریب رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر - یوم بہار کا پروگرام اختتام ہوا
بہار اپنے شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوئے 110 کرلیا، اس مناسبت سے بہار میں یوم بہار کے نام سے تین روزہ تقریبات منعقد کیا گیا، جس میں ختلف تہذیبوں پر مبنی ثقافتی پروگرام، نکر ناٹک، غزل سرائی، ڈرامہ، قوالی، موسیقی پیش کیا گیا۔ یہ تین روزہ پروگرام کا اختتام گورنر پھاگو چوہان نے کیا Three-day Bihar Diwas celebrations to an end۔
Three-day Bihar Diwas celebrations come to an end
مزید پڑھیں:
- Mukesh Sahni Removed Nitish's Cabinet: نتیش کابینہ سے مکیش سہنی کو ہٹایا گیا
- بہار کی شاندار تاریخ پر خصوصی رپورٹ
ادھر شری کرشن میموریل ہال میں مشہور غزل گو محمد حسین احمد حسین، رنجنا جھا، ڈاستان گو احسن فاروقی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو وہیں گاندھی میدان کے وسیع میدان میں مشہور فلمی گلوکار کیلاش کھیر، ریکھا بھردواج اور سکھویندر سنگھ نے اپنے موسیقی سے ایسا سما باندھا جس سے لوگ جھومنے پر مجبور ہو گئے۔