سب ڈویژنل پولیس افسر گن پتی ٹھاکر نے یہاں بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشتہ نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ دیا لیکن گاڑی روکنے کے بجائے سبھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے لگے ۔ انہوں نے بتایاکہ بھاگ رہے نوجوانوں کا کچھ دور تک تعاقب کرنے کے بعد پولیس نے سبھوں کو پکڑلیا ۔
پستول کے ساتھ تین بدمعاش گرفتار - لتونا پنچایت کے وارڈ نمبر آٹھ میں
بہار میں سپول ضلع کے تروینی گنج تھانہ علاقہ کے لتونا پنچایت کے وارڈ نمبر آٹھ میں آج گاڑی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے تین بدمعاشوں کو دیسی پستول کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پستول کے ساتھ تین بدمعاش گرفتار
مسٹر ٹھاکرنے کہا کہ تلاشی کے دوران نوجوانوںکے پاس سے ایک دیسی پستول اور کچھ کارتوس ملے ہیں ۔ گرفتار نوجوانوں میں محمد معصوم اور محمد جبرائن ضلع کے مٹکوریا گاﺅں کا رہنے والا ہے جبکہ محمد رحمانی نزدیکی مدھے پورا ضلع کے کمار کھنڈ تھانہ علاقہ کے برہ کربا کا رہنے والا ہے ۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:03 PM IST