مرکزی حکومت کی جانب سے راحت کی تیسری قست بہار کے لیے نئی سوگات لے کر آیا ہے۔ کووڈ-19 راحت پیکیج راؤنڈ 3 کے اعلان کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بتایا کہ چھوٹی اکائیوں کو تکنیکی اور برانڈنگ کے ذریعے فائدہ پہچایا جائے گا۔ جس کے تحت 10 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے کے زریعے ملک کے دو لاک چھوٹی اکائیوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔
اس میں خاص کر ریاست میں مکھانا کے کلسٹر سنٹر کی شروعات کی جائے گی۔ وزیر نے بتایا کہ کشمیر کے سیب اور شمال مشرق کے بانسوں کی برانڈنگ کی جائے گی۔
وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد بہار کا مکھانا ایک دم سے سرخیوں میں آ گیا ہے۔ بہار کا مکھانہ پوری دنیا میں الگ شناخت رکھتا ہے۔ ریاست میں مکھانے کے کاروبار اور کھیتی دونوں میں بہترین روزگار کے مواقع ہیں۔ حالانکہ بہار میں ابھی بھی شقافتی کھیتی کا چلن ہیں۔ لیکن اب نوجوان پیڑھی نئی تکنیک سے بہار کے مکھانا کو پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت دینے کے لیے کوشاں ہے۔