بہار کی این ڈی اے مخالف سیاسی جماعتوں کی ایک اہم میٹنگ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی صدارت میں امارت شریعہ میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 10 فروری کو ضلع کے ہر ہیڈکوارٹر میں دھرنا دیا جائے گا۔ ساتھ ہی اوپیندر کشواہا اور ولی رحمانی کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ ان سیاسی پارٹیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کمیٹی بنا کر آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔
آئندہ ہونے والی تحریک اور احتجاج میں بنیادی مدعوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور 'سی اے اے نہیں تعلیم'، 'این آر پی نہیں روزگار' اور 'این آر سی نہیں صحت' کا نعرہ عام کیا جائے گا۔
مختلف سیاسی جماعتوں کی میٹنگ بام سیف کی جانب سے 29 جنوری کو بھارت بند میں سبھی پارٹیاں شامل ہونگی۔
آر ایل ایس پی کے قومی صدر و سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ سارے لوگ اپنی طرف سے اس متنازعہ قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اس احتجاج کو اور تیز کرنا ہے اور ہم لوگوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جب تک مرکزی حکومت اس پر دوبارہ غور نہیں کرے گی اور اس کو واپس نہیں گی تب تک لڑتے رہیں گے ہم لوگ چاہتے ہیں کہ سی اے اے نہیں تعلیم این پی آر نہیں روزگار این آر سی نہیں صحت چاہئے
ہندوستانی عوام مورچہ کے ریاستی صدر بی ایل بیسنتری نے کہا کہ اس میٹنگ میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ 10 فروری کو تمام ضلع ہیڈکوارٹر میں سبھی پارٹیاں دھرنا دیگی جس میں نعرہ ہوگا " سی اے اے نہیں تعلیم ایل پی آر نہیں روزگار این آر سی نہیں صحت چاہیے۔
جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا ہے کہ ہم لوگوں کو بنیادی مدو پر فوکس کرنا ہے جن پر بی جے پی نے بھٹکایا ہے۔ صحت تعلیم روزگار کے سوال پر لڑائی لڑنی ہے ریاست اور ملک کو بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں اس ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور یہی سیکلور ڈیموکریٹک فرنٹ کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے اجلاس کے اختتام کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ سی اے اے جیسا قانون اس ملک کے اوپر تھوپا گیا ہے، پھر این پی آر کے ذریعہ این آر سی لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس ملک کے باشندوں کے ساتھ کھیل کیا گیا ہے۔ آج کے اجلاس میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما اسی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔ یہ تمام لوگ اپنی اپنی پارٹیوں کے ذریعے ناصرف دارالحکومت پٹنہ میں بلکہ ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں 10 فروری کو دھرنا دیں گے اسی تحریک کو تیز اور منظم کرنے کے لئے لوگ بیٹھے تھے۔