اردو

urdu

ETV Bharat / city

قرنطینہ مرکز کو سجا کر مزدوروں نے مثال پیش کی

کورونا وبا سے مہاجر مزدوروں کو بچانے کے لیے بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں جہاں آئے دن ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 30, 2020, 7:30 PM IST

وہیں دوسری جانب کچھ ایسے بھی مزدور ہیں جو اپنے قرنطینہ مرکز کو سجا سنوار کر ملک میں مثال پیش کر رہے ہیں۔

بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں بھارت نیپال سرحد سے متصل بالمیکی نگر تھانہ علاقہ کے لکشمی پور رم پوروا پنچایت کے سرکاری مڈل اسکول کا قرنطینہ مرکز آج پورے ملک کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ اس مرکز میں نیپال، جے پور اور دیگر اہم شہروں سے لاک ڈاﺅن کے بعد آئے لکشمی پور گاﺅں کے پشپ راج مہتو، داروغہ مہتو، ادئے مہتو اور کرما ہوا ٹولہ کے منا گدی، سپاہی گدی سمیت قریب 52 افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

قرنطینہ میں رہنے والے افراد نے بتایا کہ 'مرکز پر دستیاب کرائے گئے انتظامات اور گاﺅں والوں کے تعاون سے اس اسکول کو سجانے سنوارنے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ ایسے لوگوں میں زیادہ تر مزدور ہیں جو ریاست کے باہر مزدوری کر کے اپنے کنبہ کا پیٹ پالتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ وہ سبھی روز کام کرنے کے عادی ہیں اور بیٹھ کر کھانے سے وہ کاہل ہوجائیں گے۔ ایسی صورت میں ان لوگوں نے اسکول کو سجانے سنوارنے اور صاف صفائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details