اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بہار میں تبدیلی کی لہر ہے' - قانون ساز پارٹی کی لیڈر رابڑی دیوی

بہار کے اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے آج کیا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ کورونا جیسے نامساعد حالات میں بھی بڑھ چڑھ کر ووٹ کررہے ہیں۔

The wave of change in Bihar: Tejashwi
بہارمیں تبدیلی کی لہر: تیجسوی

By

Published : Nov 3, 2020, 3:42 PM IST

تیجسوی یادو نے کہا کہ اپنی ماں اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے ساتھ دوسرے مرحلے کی ہورہی ووٹنگ کے لیے دارالحکومت پٹنہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 107 پر ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد مسٹر یادو نے صحافیوں سے بات چیت میں اس مرحلہ میں بھی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

یادو نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔یہاں کے لوگ تعلیم، دوا، کمائی، آبپاشی، مہنگائی، سنوائی اور کارروائی والی حکومت کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو انہوں نے خط لکھ کر سوال پوچھا ہے اور امید ہے کہ مسٹر مودی اپنی ریلی میں ان باتوں پر وضاحت پیش کریں گے۔ریاست خراب دورسے گزر رہی تھی۔ سیلاب، کورونا اور مزدوروں کے حالات سبھی کو معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت سے ریاست کے لوگ کافی خفاہیں۔

وہیں سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی لیڈر رابڑی دیوی نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب تبدیلی چاہ رہے ہیں۔ اس مرتبہ کے انتخابات کے بعد تبدیلی ضروردیکھنے کو ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details