اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو روزہ یوا اتسو پروگرام اختتام پذیر - فاربس گنج

محکمہ فن و ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ارریہ کے ٹاؤن ہال میں یوا اتسو پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ دوسرے دن کے پروگرام میں فنکاروں نے ڈرامہ، رقص، سنسکرتی نغمہ، تصویری نمائش و تقریر وغیرہ پیش کی۔

دو روزہ یوا اتسو پروگرام اختتام پذیر

By

Published : Nov 22, 2019, 10:51 PM IST

دیر شب تک چلے اس پروگرام میں ارریہ و فاربس گنج سب ڈویژن کے تحت رانی گنج، نرپت گنج، پلاسی، سکٹی، جوکی ہاٹ کے علاوہ مختلف تنظیموں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

دو روزہ یوا اتسو پروگرام اختتام پذیر

پروگرام کے آخر میں مختلف حلقوں میں بہترین فن کا مظاہرہ کر اول، دوئم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کو ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے انعامی رقم اور سند سے نوازا۔

اول مقام والوں کو ایک ہزار اور دوئم مقام والے طلباء کو پانچ سو روپے کا انعام پیش کیا گیا۔ جن طلباء نے اول مقام حاصل کیا۔ ان میں وشنو کمار تقریر، ساجد فاروق سگم سنگیت، پربھاکر جھا ڈرامہ، پاولی مکھرجی لوک گیت، پیوش اینڈ گروپ تصویر نمائش، رتیکا راج مورتی نمائش، کنال جھا طبلہ، ونیتا کماری ڈرامہ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نافع پٹھان، کماری انو پریہ، مہویش فاطمہ، التمش انور، ابو بکر اور راکھی راج کو اعزازی انعام سے نوازا گیا۔

پروگرام میں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن طلباء کا انتخاب آج کے پروگرام میں ہوا ہے وہ آئندہ جنوری ماہ میں موتیہاری میں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے پروگرام میں ارریہ کی نمائندگی کریں گے۔ اس لیے اب آپ لوگوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اسلیے آپ کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ میرا شروع سے ماننا رہا ہے کہ ارریہ میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے صرف اسے پرکھنے کی اور صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اتنے کم وسائل ہونے کے باوجود طلباء نے اتنے اچھے فن کا مظاہرہ کیا ہے جسے دیکھ کر مجھے ذاتی طور پر بیحد خوشی ہوئی ہے۔ پروگرام میں کھیل آفیسر شمبھو کمار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details