اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2020, 8:17 PM IST

ETV Bharat / city

کیمور: درزی نے فرضی سب انسپکٹر بن کر شادی رچائی

ضلع کیمور میں ایک درزی نے فرضی سب انسپکٹر بن کر ریٹائرڈ بی ایم پی داروغہ کی بیٹی سے شادی کر کے لاکھوں روپیے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ یہ معاملہ اب سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے ذریعہ پورے معاملہ کی تحریری شکایت خاتون تھانہ میں درج کرائی گئی ہے۔

The tailor got married as a fake sub-inspector
کیمور ۔درزی نے فرضی سب انسپکٹر بن کر کی شادی

بتایا جاتا ہے فرضی انسپکٹر بھگوان پور تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے اور لڑکی کدرا تھانہ علاقہ کے رام ڈیہرا گاٶں کی رہنے والی ہیں۔ ملزم پیشے سے ایک درزی ہے۔ اس نے بی ایم پی کے ریٹائرڈ انسپکٹر کی بیٹی سے شادی کرنے کے لیے جہیز کے طور پر 12 لاکھ روپے لیے۔ لڑکی والوں کی جانب سے شکایت درج کرانے پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریٹائرڈ بی ایم پی کے داروغہ کی بیٹی نے اپنے شوہر اور شوہر کے بڑے بھائی سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کی جب بات چل رہی تھی ، لڑکے کے والد نے سی آئی ایس ایف لباس میں لڑکے کی تصویر دکھائی۔جعلی سی آئی ایس ایف شناختی کارڈ دکھا کر یہ بھی بتایا کہ لڑکا سی آئی ایس ایف میں سب انسپکٹر ہے۔

انہیں باتوں پر شادی طے ہوگئی۔ شادی طے ہونے کے بعد ، 11 جون 2019 کو ، اس کے والد نے 12 لاکھ روپے جہیز دے کر شادی کرلی لیکن بعد میں یہ پتہ چلا کہ وہ ایک درزی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ وہ شادی کے صرف 15 دن تک سسرال رہی۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر ڈیوٹی پر نہیں جا رہا ہے ، جب شوہر سے پوچھا گیا کہ آپ ڈیوٹی کیوں نہیں جا رہے ہیں ، تو پھر بتایا کہ ایک سینئر افسر مل گیا ہے اور سیٹنگ ہو چکی ہے۔ لہذا اب ڈیوٹی پر نہیں جانا ہے۔

جب لڑکے کو پولیس نے گرفتار کر لیا تو اس کی والدہ بےحوش ہو کر گر گئیں۔ پولیس نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details