اردو

urdu

ETV Bharat / city

دکاندار کے لڑکے فیصل نے یو پی ایس سی میں 447واں رینک حاصل کیا

یو پی ایس سی امتحان میں بہار کے نالندہ ضلع کے رہنے والے فیصل رضا نے ملک بھر 447واں رینک حاصل کیا ہے، ان کے والد محمد مستقیم امیر گنج بازار میں کیرانہ کی دکان چلاتے ہیں۔

The shopkeeper's son Faisal secured 447th rank in UPSC
The shopkeeper's son Faisal secured 447th rank in UPSC

By

Published : Sep 25, 2021, 9:26 AM IST

پٹنہ: یو پی ایس سی یعنی یونین پبلک سروس کمیشن نے رزلٹ جاری کیا ہے۔ جس میں بہار کے ایک لعل نے ملک بھر میں علاقے اور گھر والوں کا نام روشن کیا ہے۔ بہار کے نالندہ ضلع کے رہنے والے فیصل رضا (Topper Faisal Raza) نے یو پی ایس سی امتحان 2020 میں کامیاب ہوکر ملک میں نام روشن کیا ہے۔ جمعہ کو جاری نتائج میں فیصل رضا نے 447واں رینک حاصل کیا ہے۔

فیصل رضا راجگیر بلاک حلقہ کے مولاناڈیہہ گاؤں کا رہنے والے ایک کیرانہ دکاندار کا لڑکا ہے۔ رزلٹ آنے کے بعد گھروالوں میں خوشی کا سماں ہے۔ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر فیصل رضا کے بھائی تقی احمد نے بتایا کہ سول سروسز 2020 میں 447واں رینک لاکر پورے کنبہ سمیت بلاک کے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

فیصل رضا کے والد محمد مستقیم اور ماں قمرالنساء کافی خوش ہیں۔ والد امیر گنج بازار میں ایک چھوٹا کیرانہ کی دکان چلاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ بھائیوں میں فیصل رضا سب سے چھوٹا ہے۔ وہ پچپن سے ہی پڑھنے لکھنے میں کافی محنتی ہے۔ اس کا خواب تھا کہ وہ یو پی ایس سی میں جائے۔ انہوں نے وہ خواب پورا کر لیا ہے جسے برسوں سے تراشا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی آئی ٹی گریجویٹ شبھم کمار نے سول سروسز امتحان میں ٹاپ کیا

مرکزی سرکار بہار میں ذاتی مردم شماری نہیں کرائے گی

والد نے بتایا کہ وہ ہائی اسکول کی پڑھائی انڈوس گاؤں سے کیا تھا، جس کے بعد آگے کی پڑھائی پٹنہ میں ہوئی، وہ تین سالوں سے دہلی میں رہ کر یو پی ایس سی کی تیاری کر رہا تھا۔ ان کے اس کامیابی پر علاقے کے لوگوں میں کافی خوشی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details