اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارش نے بڑھائی لوگوں کی پریشانی، جگہ جگہ پانی جمع - ارریہ ضلع کی خبریں

ارریہ میں رک رک کر ہو رہی بارش سے شہر کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مسلسل ہو رہی بارش نے مرکزی سڑک سے لیکر گلیوں تک کی آمدورفت متاثر کر دی ہے۔

بارش نے بڑھائی لوگوں کی پریشانی، جگہ جگہ آبی جماؤ
بارش نے بڑھائی لوگوں کی پریشانی، جگہ جگہ آبی جماؤبارش نے بڑھائی لوگوں کی پریشانی، جگہ جگہ آبی جماؤ

By

Published : Oct 3, 2020, 11:59 AM IST

ارریہ شہر کے سبزی منڈی، اسلام نگر، آزاد نگر، کالی مندر، کھریا بستی، مولوی ٹولہ وغیرہ علاقوں میں نالے کی خراب صورتحال کی وجہ سے نالے کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے، نالے کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے، اس گندے اور بدبو دار پانی سے گزرنے پر کئی لوگوں کے پاؤں میں انفیکشن کی شکایت بھی موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلورل پارٹی کی سربراہ نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا

وارڈ نمبر چھبیس کے باشندہ اور سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق نے کہا کہ اس محلے میں سیاہ ہو چکے پانی سے ہر دن لوگ گزرنے پر مجبور ہیں، جس وجہ سے دو درجن سے زائد افراد امراض جلد کے شکار ہو گئے ہیں، اس طرح لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ہم لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے، محلے میں لگے پانی سے لوگ ہلکان ہیں، نگر پریشد اس معاملے میں بالکل بے توجہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہم خود نگر پریشد میں درخواست دے کر اس علاقے میں لوگوں کو ہو رہی پریشانی سے آگاہ کر چکے ہیں باوجود اس کہ اب تک اس پر کسی طرح کا ایکشن نہیں لیا گیا۔

کھریا بستی کا بھی بارش اور نالے کے پانی سے یہی صورت حال ہے، بہہ رہے نالے کے پانی میں لوگوں کا چلنا دشوار ہو گیا ہے، یہاں پانی نکلنے کے لیے لوگوں نے گزشتہ دنوں مظاہرے بھی کیے تھے، انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد بھی اس مسئلے کا حل نہیں ہو سکا، وارڈ کاؤنسلر نمائندہ معصوم رضا نے کہا کہ انتظامیہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں سے بخوبی واقف ہے، اس کے بعد بھی بے توجہی کا عالم سب کے سامنے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details