گذشتہ روز بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی بات کہی تھیں۔
دوسر طرف جن ادھکار پارٹی (JAP) کے صدر اور سابق ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو لگاتار اس کوشش میں ہیں کہ بہار میں تیسرے محاذ طور پر ایک اتحاد قائم ہو اسی وجہ سے پپو یادو نے چندر شیکھر آزاد کی ( ASP) آزاد سماج پارٹی۔ ایم کے فیضی کی (SDPI) ایس ڈی پی آئی اور وی ایل متنگ کی بہوجن مکتی پارٹی کے ساتھ ایک نیا اتحاد کی خبریں سامنے آرہی ہے۔ لیکن اس اتحاد میں اب مجلس اتحاد المسلمیں بھی شامل ہو سکتی ہے۔
اس سلسلے میں مجلس کے اکلوتے رکن اسمبلی قمر الہدی کا کہنا ہے کہ' مجلس اور پپویادو کے درمیان بات چیت جاری ہے ایک سے دو دن میں سب کچھ صاف ہوجائے گا۔