اردو

urdu

ETV Bharat / city

محکمہ موسمیات نے اگلے 72 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کیا

سیمانچل کے ضلع ارریہ سمیت نیپال سے متصل دیگر اضلاع میں اگلے 72 گھنٹوں تک بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی امید ہے، اس کو لیکر بہار محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 72 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے
محکمہ موسمیات نے اگلے 72 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے

By

Published : Jul 9, 2020, 1:46 PM IST

محکمہ موسمیات پٹنہ مرکز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، شدید بارش ارریہ کے علاوہ پورنیہ، کشن گنج، کٹیہار، سہرسا، سپول، مدھے پورا، مدہوبنی، دربھنگہ وغیرہ میں بھی ہونے کی امید ہے۔ ان میں ارریہ اور کشن گنج کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے، جبکہ مشرقی و مغربی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، مدہوبنی، مظفرپور، ویشالی، شیوہر، سمستی پور کو اریج زون میں رکھا گیا ہے۔

ریڈ زون کا مطلب ان علاقوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے، جس کا اثر یومیہ زندگی پر پڑے گا۔

کرشی سائنس مرکز کے سائنٹسٹ پربھات کمار نے کہا کہ 'بجلی کے چمکنے اور گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دینے پر لوگوں کو کھلی جگہوں کے بجائے پکے مکان کے سایہ میں پناہ لینا چاہیے۔'

ادھر محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے بعد آج ارریہ میں صبح چھ بجے سے آسمان میں کالے بادل چھانے لگے ساتھ ہی تیز ہوا بھی بہہ رہی ہے اور بارش شروع ہو گئی، اس طرح کی بارش سے یومیہ زندگی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں، بازار میں سناٹا ہے، بارش کی وجہ سے مزدور طبقہ بھی باہر نہ نکلنے کو مجبور ہے۔ صبح سے ہو رہی بھاری بارش سے ضلع کے نشیبی علاقوں میں واقع ندی کی سطح اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے، جوکی ہاٹ، رانی گنج ، بھرگامہ، سکٹی، فاربس گنج علاقے کے پرمان، مہانندہ، کنکئی اور داس ندیوں میں ندی کا کٹان بھی تیز ہو گیا ہے۔ جس سے ندی کے پاس بسنے والے عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ سے عوام بھی الرٹ ہو گئی ہے، لوگ نے کھانے پینے کا ضروری سامان پہلے سے گھروں میں محفوظ کر لیا ہیں، مگر اس بارش سے سب سے نقصان ان لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے جو ندی کے کنارے آباد ہیں۔.

ABOUT THE AUTHOR

...view details