پٹنہ: ٹرین میں سفر کرنے کے دوران اپنی حرکتوں سے سرخیوں میں آئے جے ڈی یو رکن اسمبلی نے صفائی پیش کی ہے۔ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ٹرین کے اندر وہ کپڑے اتار کر زیر جامہ میں گھومتے نظر آ رہے ہیں۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی گوپال منڈل نے صفائی دی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انڈرویئر میں گھوم رہے تھے۔ انہوں نے کہا ’’ سچ میں میں انڈرویئر پہنے ہوا تھا۔ میرا پیٹ خراب تھا، ٹرین میں سوار ہونے کے کچھ دیر بعد مجھے بیت الخلاء جانا پڑا، میں جھوٹ نہیں بولتا، جو بھی بولتا ہوں سچ بولتا ہوں۔ ٹرین والی بات کا اعتراف کرنے سے مجھے کوئی پھانسی نہیں ہو جائے گی۔
دراصل بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے رکن اسمبلی گوپال منڈل پٹنہ سے دہلی جانے والی ٹرین راجدھانی ایکسپریس (Tejas Rajdhani Express) میں یہ شرمناک حرکت کرتے ہوئے دیکھے گئے، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔