اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: امارت شرعیہ نے 'تحفظ اردو تحریک' کا آغاز کیا - patna, bihar

امارت شرعیہ نے 'تحفظ اردو تحریک' کا ریاست گیر سطح پر آغاز کیا ہے۔ پورے سال چلنے والے اس تحریک کا لائحہ عمل آئندہ 14 فروری کو امیر شریعت مولانا ولی رحمانی پٹنہ میں منعقد ہونے والے تقریب میں طے کریں گے۔ تحفظ اردو تحریک کو جھارکھنڈ اور اڑیسہ تک پہنچایا جائے گا۔

The Imarat Sharia launched the Tehreek-e-Urdu movement
امارت شرعیہ نے تحفظ اردو تحریک کا آغاز کیا

By

Published : Feb 5, 2021, 7:53 AM IST

تعلیمی انقلاب اور تحفظ اُردو کے لیے امارت شرعیہ بہار اڈیسہ اور جھارکھنڈ نے ہفتہ برائے ترغیب تعلیم اور تحفظ اُردو کے تحت ریاست گیر تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت ہر روز 7 اضلاع میں 7 پروگرام کیے جا رہے ہیں۔

ویڈیو

امارت شرعیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر محکموں کے نام اردو میں بھی لکھے جائیں، ریلوے اسٹیشنوں پر اردو میں تختیاں لگائی جائیں، لوگوں کو اُردو میں اطلاعات فراہم کرائے جائیں اور ساتھ ہی اردو اسکولوں کو ہندی اسکولوں میں ضم کرنے کی کوشش نا کی جائے۔

امارت شرعیہ نے تحفظ اردو تحریک کا آغاز کیا

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے اطلاع دی ہے کہ 2021 کو ترغیب تعلیم اور تحفظ اُردو کے لئے امارت شرعیہ وقف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ اس کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام محکموں سے تفصیلی رپورٹ منگا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details