لاک ڈاؤن کی توسیع کے بعد اترپردیش کے وارانسی رینج کے آئی جی بہار یوپی کی کرمناسا سرحد پہونچے۔ جہاں انہوں نے دونوں ریاست کی جانب سے سرحد پر سیل کیے گئے اور حفاظتی انتظامات کا جاٸزہ لیا۔ ساتھ میں موجود چندولی ایس پی کو کچھ ہدایت بھی دی۔
بنارس رینج کے آئی جی نے بہار یوپی سرحد کا معاٸنہ کیا ایسا مانا جا رہا ہے کہ آئی جی نے چندولی ایس پی کو صاف طور پر کہا کہ سرحد پر نگرانی نہایت ہی ضروری ہے کسی بھی طرح سے لوگ ایک دوسری ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران نہ آئیں۔
آئی جی وجے سنگھ نے کہا کہ سختی سے سماجی دوری کے ساتھ ساتھ لاک ڈاٶن پر بھی مکمل عمل کیا جائے۔
تقریباً ایک گھنٹہ تک آئی جی سر حد پر موجود رہے۔ بتا دیں کہ لاک ڈاٶن کے بعد سے ہی دونوں ریاست کی سرحد کو پوری طرح سے سیل کر رکھا ہے۔
بنارس رینج کے آئی جی نے بہار یوپی سرحد کا معاٸنہ کیا بہار حکومت نے اتر پردیش کی جانب سے آنے والے لوگوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت بالکل بند ہے۔ صرف ایمر جینسی اور مال بردار گاڑیوں کے آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
سرحد پر پولیس ملازمین تعنیات ہیں ساتھ ہی ڈی ایم اور ایس پی بھی وقت بوقت پہونچ کر نظر رکھے ہوئے ہیں۔