ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف امارت شریعہ، بائیں بازو کی جماعتوں کی ریاستی سطح کے کال پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے مسجد چوک سمیت شہر کے مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے انسانی زنجیر میں حصہ لےکر قانون کا واپس لینے کا مطلبہ کیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے مرکز میں مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انسانی زنجیر میں شریک افراد شہریتی قانون کے خلاف قومی پرچم، سرخ پرچم اور ہاتھ سے لکھے ہوئے پوسٹر لہرا رہے تھے۔ کالا قانون واپس لیں، آئین کو بچائیں، شہریت بچائیں، ملک بچائیں۔
انسانی زنجیر پروگرام کی سربراہی کر رہے سی پی آئی نیشنل کونسل کے ممبر پرمود پربھاکر اور رضا الرحمان مہرو نے کہا کہ 'ہم اس کالے قانون کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ یہ بھارتی آئین کی اقدار کے منافی ہے۔
بھارت کے کسانون، غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہیں۔ یہ بھارت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
کروڑوں بے گھر، افراد کی شہریت چھین لی جائے گی۔ ان کو معاشرتی تحفظ، تعلیم، طب، ریزرویشن، نوکریوں اور ووٹنگ جیسے حقوق کا خاتمہ کرکے جانوروں کی طرح ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جا ئے گا'۔
سی پی آئی رہنما پرمود پربھاکر نے کہا کہ 'ہم اس خلل اور غیر آئینی قانون کو قبول نہیں کریں گے'۔