اردو

urdu

ETV Bharat / city

بے بس مزدوروں نے پیدل 332 کلومیٹر کا سفر کیا - جہان آباد کے علاقے ببنا بازار کے پانی کے ٹنکی میں کام کرتے تھے

لاک ڈاؤن کا عام زندگی پر وسیع پیمانے پر اثر پڑا ہے۔ لوگ ہر جگہ پھنس گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ پیدل اپنے اپنے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ جہان آباد میں پھنسے ہوئے 4 مزدوروں نے 332 کلومیٹر کا لمبا راستہ پیدل ہی طے کر لیا۔

The helpless laborers traveled 332 km on foot
بےبس مزدوروں نے پیدل 332 کلومیٹر کا سفر کیا

By

Published : Apr 29, 2020, 6:04 PM IST

لاچار مزدوروں نے بتایا کہ وہ جہان آباد کے علاقے ببنا بازار کے پانی کے ٹنکی میں کام کرتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ وہاں پھنس گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے ایک ہفتہ کے اندر مالک سے ٹھیکیدار تک سب اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ جس کی وجہ سے کام مکمل طور پر رک گیا تھا۔ کسی طرح باقی رقم کے ساتھ ایک مہینہ گزارا۔ لیکن جیسے ہی یہ رقم ختم ہوگئی کھانے کا سامان جمع کرنا مشکل ہو گیا۔ جس کے بعد تمام ساتھیوں نے مل کر گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ماہ قبل جہان آباد گئے تھے۔ تب سے ، وہ سب وہاں کام کر رہے تھے۔ تاہم ، لاک ڈاؤن کے بعد امید کے سارے راستے بند ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سبھی جہان آباد سے پورنیا کے لیے پیدل ہی نکل گئے۔

گرجا چوک پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تمام مزدور قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئ گرجا چوک سے گزرے۔ جس کے بعد محکمہ صحت سمیت سینئر افسر کو آگاہ کیا گیا۔ اس فی الحال جہان آباد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچنے والے چاروں مزدوروں کو اسکریننگ اور جانچ کے لئے صدر ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر لے جایا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details