بہار کے مدارس میں تعلیمی پروگرام برائے نوبالغاں کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے اشتراک سے یو این ایف پی اے کی معاونت میں مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کر ان کے کے لئے ریسورس سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تعلیمی پروگرام برائے نوبالغاں کے موضوع پر ورکشاپ - پٹنہ، بہار
مدارس کے طلبا کوعصری تعلیم سے آراستہ کر ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنے کی تیاری ریاستی حکومت نے کی ہے۔
ورکشاپ سے کئی ماہر تعلیم نے خطاب کیا۔ بہار کے معروف ادیب شفیع مشہدی نے کہا کہ مدارس کے طلباء اور اساتذہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں دوسروں کے مقابلہ احساس کمتری پائی جاتی ہے۔
ملک کے معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبدالحی نے کہا کہ مدارس کے طلباء میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے سنوارا جائے۔ انہوں نے حکومت اور یو این پی ایف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے مدارس کے طلباء بھی عصری تعلیم سے آراستہ ہونگے۔
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یونس حکیم نے کہا کہ نتیش کمار نے مدارس کو بہتر سہولیات فراہم کرائی ہیں لیکن آج بھی کئی مدرسے ایسے ہیں جو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے دور ہیں۔
یو این ایف پی اے کے اسٹیٹ چیف ڈاکٹر ندیم نور نے اس پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کر ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ طلباء اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ اس کے تمام اضلاع میں 2500 مدارس کے لئے ریسورس سینٹر کا قیام عمل میں آئے گا۔