اردو

urdu

ETV Bharat / city

انتخابی کمیشن نے مونگیر کے ڈی ایم اور ایس پی کو برخاست کیا - بہار کے مونگیر

بہار کے مونگیر میں گذشتہ پیر کو مورتی ویسرجن کے دوران پولیس لاٹھی چارج اور فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد شہر کی مسلسل بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مونگیر کے ضلع مجسٹریٹ ( ڈی ایم ) راجیش مینا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ایس پی ) لیپی سنگھ کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے ۔

The Election Commission dismissed the DM and SP of munger
انتخابی کمیشن نے مونگیر کے ڈی ایم اور ایس پی کو برخاست کیا

By

Published : Oct 29, 2020, 5:10 PM IST

ایڈیشنل چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ کمیشن نے مونگیر کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو فوری اثر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کمیشن نے مگدھ کے ڈویژنل کمشنر اسنگا چوبا آﺅ کو پورے معاملے کی جانچ کر کے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ کمیشن نے مونگیر میں نئے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو آج ہی بحال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

غورطلب ہے کہ مونگیر ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں 26 اکتوبر کو مورتی ویسرجن کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ لیپی سنگھ نے منگل کو بتایا تھاکہ دین دیال اپادھیائے چوک پر سموار کی رات مورتی ویسرجن کے دوران غیر سماجی عناصر کی جانب سے پولیس اور بھیڑ پر ہوئی فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔

دونوں افسران نے بتایا تھاکہ غیر سماجی عناصر کی جانب سے کئے گئے پتھراﺅ میں سنگرام پور تھانہ صدر سروجیت کمار ، کوتوالی تھانہ صدر سنتوش کمار سنگھ ، قاسم بازار تھانہ صدر سلیش کمار اور واسودیو پور پولیس آﺅٹ پوسٹ کے صدر سشیل کمار سمیت 20 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details