لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد راشٹریہ جنتا دل میں بغاوت کی آواز بلند ہونے لگی ہے۔ ضلع مظفرپور کے گائے گھاٹ سے رکن اسمبلی مہیشور پرساد یادو نے تیجسوی یادو سے حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔
مہیشور نے صحافیوں سے کہا کہ کنبہ پروری کی وجہ سے آر جے ڈی کی حالت خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا 'آر جے ڈی کنبہ پروری میں الجھی ہوئی ہے، اور اسی وجہ سے پارٹی کی بری حالت ہوئی ہے۔