اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیلاب متاثرین کو چھ ہزار دے کر نتیش حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے: تیجسوی یادو

سیلاب متاثرین کو چھ ہزار کی امداد دینے پر ریاست بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کی سخت تنقید کی۔

سیلاب متاثرین کو چھ ہزار دے کر نتیش حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے: تیجسوی یادو
سیلاب متاثرین کو چھ ہزار دے کر نتیش حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے: تیجسوی یادو

By

Published : Aug 14, 2021, 8:52 PM IST

بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ’’سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کے نام پر حکومت صرف چھ ہزار روپے دے کر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔‘‘

تیجسوی پرساد یادو نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنماؤں کے ساتھ ہفتہ کو پٹنہ سے متصل اپنے اسمبلی حلقہ راگھوپور کے دیارہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کمیونٹی کچن شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو کھانے پینے سے متعلق کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں کشتی کے سفر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دربھنگہ: یکساں تعلیمی نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ریاستی حکومت متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف کے لیے صرف چھ ہزار روپے دے رہی ہے جو کہ کافی نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو امداد کے طور پر مزید رقم دی جائے۔ وہیں انہوں نے چھ ہزارو روپے دینے پر نتیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’سیلاب متاثرین کو چھ ہزار روپے دے کر نتیش حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details