اردو

urdu

ETV Bharat / city

تیج پرتاپ نے لاک ڈاؤن میں غریبوں کو چکن بریانی کھلائی

تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ وہ خود سبزی خور ہیں لیکن آج عوام کے مطالبہ پر انہوں نے اپنے علاقے کے غریب اور لاچار لوگوں کے لئے چکن بریانی بنوائی ہے۔

Tej Pratap fed chicken biryani to the poor in lockdown
تیج پرتاپ نے لاک ڈاؤن میں غریبوں کو چکن بریانی کھلائی

By

Published : May 7, 2020, 12:02 PM IST

لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اپنے والد کی طرح اپنے انوکھے انداز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ کبھی بانسری کے ساتھ کرشنا بنتے ہیں، کبھی شیو کی شکل اختیار کرتے ہیں، کبھی وہ فلموں میں اداکاری کے لئے جسم بناتے نظر آتے ہیں۔

لیکن اس بار تیج پرتاپ کو اپنے والد سے سیکھی جانے والی کھانا پکانے کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس دوران تیج پرتاپ یادو اب لاک ڈاؤن کے بعد کک بننے کی تیاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

در حقیقت پچھلے 49 دنوں سے تیج پرتاپ یادو کی جانب سے لاک ڈاؤن میں لالو رسوئی کے ذریعہ اپنے سرکاری مکان میں کھانا بنوا کر غریبوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں انہوں نے بدھ کے روز چکن بریانی بنوائی۔ جو غریب اور بے بس افراد کے لیے بنوائی گئی تھی۔

تاہم اس معاملے پر بات کرتے ہوئے تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ وہ خود سبزی خور ہیں۔ لیکن آج عوام کے مطالبہ پر انہوں نے اپنے علاقے کے غریب اور لاچار لوگوں کے لئے چکن بریانی بنوا رکھی ہے۔

تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ وہ گذشتہ 49 دنوں سے علاقے کے لوگوں کو کھانے کی اشیاء دے رہے ہیں۔ آج انہی لوگوں نے چکن بریانی کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے کل دو ہزار افراد کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر چکن بریانی بنوائی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی لالو رسوئی کے تصور کو برقرار رکھنا چاہئے اور کہا کہ جلد ہی وہ لالو رسوئی نامی ایک ریسٹورنٹ بھی کھولیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details