بی جے پی کے سنیئر رہنما سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ کر کے تار کشور پرساد کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کیا، انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ' تار کشور جی کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا رہنمامنتخب ہونے پر بہت بہت مبارک باد'۔
سشیل کمار مودی نے مزید ٹوئٹ میں لکھا کہ' بی جے پی اور سنگھ پریوار نے مجھے چالیس سالوں کے سیاسی سفر میں اتنا دیا کہ شاید کسی دو سرے کو نہیں ملا ہوگا۔ آئندہ بھی جو ذمہ داری ملے گی اس کو بخوبی اداکروں گا۔ کارکن کا عہدہ تو کوئی چھین نہیں سکتا'۔