رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ دیگر مہینوں کے مقابلے ماہِ صیام میں اپنے بندوں سے زیادہ قریب ہوتا ہے، اس ماہ مقدس کی عظمت ہے کہ اس میں جو جتنی نیکی کرے گا اس کا ثواب دوگنا ملے گا، نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہے، اسی طرح جو شخص اس مبارک ماہ میں غریبوں، مجبوروں، بے سہاروں اور یتیموں کی دل کھول کر امداد کرے تو اللہ اس کے مال میں برکت عطا کرتا ہے۔ Take Care of Madrassa Students During the Month of Ramadan
- مذکورہ باتیں ادارہ شرعیہ پٹنہ کے ناظم اعلیٰ و رکن قانون ساز کونسل مولانا غلام رسول بلیاوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں اپنے بندوں پر خصوصی مہربان ہوتا ہے، اس بار مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، مگر افطار کے وقت غریبوں کے دسترخوان پر بھی وہی نعمتیں میسر ہوتی ہیں جو امیروں کے دسترخوان پر ہوتی ہیں، اسے محض اللہ کا کرم ہی سمجھا جائے گا، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس پاک مہینے کا اہتمام اور احترام صدق دل سے کریں، خوب عبادات اور ذکر و اذکار میں مصروف رہیں، اللہ نے جو وقت دیا ہے اسے غنیمت جانیں۔
مزید پڑھیں:Ramazan 2022: رمضان المبارک پہلا عشرہ سراپا رحمت ہے، مولانا عالم قاسمی