بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے اتحاد میں ٹکٹوں کی تقسیم 50-50 فارمولے پر ہونی ہے، وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی رہائش گاہ میں پہلے مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔
این ڈی اے اتحاد میں شامل جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی ہوچکا ہے، ذرائع کے مطابق سیٹ شیئرنگ سے متعلق صورتحال اب پوری واضح ہوگئی ہے۔
بہار میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہونے جارہے ہیں۔ 28 اکتوبر کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے جے ڈی یو نے 20 سے زیادہ امیدواروں کو منتخب کیا ہے، جے ڈی یو امیدواروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں سارے فیصلے ہونے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات 2020: جے ڈی یو نے پہلے مرحلے کے امیدواروں کا انتخابی عمل شروع کیا مزید تفصیلات کچھ اس طرح ہے--------
- جگدیش پور سے کسملتا کشواہا امیدوار ہوں گی
- سوریہ گڑھ سے رامانند منڈل جے ڈی یو کے امیدوار ہوں گے
- اگیآؤں پربھورام کو ایک بار پھر ٹکٹ ملا
- کارہگر سے جے ڈی یو کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ امیدوار ہونگے
- سابق وزیر دامودر راوت جھاھا سے جے ڈی یو امیدوار ہوں گے
- راجیو لوچن مکامہ سے جے ڈی یو امیدوار ہوں گے
- بربیگھا سے جے ڈی یو کے سدرشن امیدوار ہوں گے
- راجندر چندرونشی نوکھا سے امیدوار ہونگے
- سلطان گنج سے جے ڈی یو امیدوار للت نارائن منڈل امیدوار ہونگے
- چناری سے رکن اسمبلی للن پاسوان بھی ہونگے امیدوار
- قانون ساز کونسل کی ممبر منورما دیوی سی ایم ہاؤس پہنچیں
- جے ڈی یو نے دھوریہ سے منیش کمار سنگھ کو نامزد کیا
- دھریندر کمار سنگھ نوین نگر سے ٹکٹ کے لیے سی ایم ہاؤس پہنچے
- وزیر تعلیم کرشنا نندن ورما سی ایم ہاؤس پہنچے
- جے ڈی یو نے بیلہر سے منوج یادو کو امیدوار بنایا
- ایم ایل سی سنجے پرساد کو چکئی سیٹ سے ٹکٹ ملا
- جے ڈی یو نے مسوڑھی سے کسم دیوی کو امیدوار نامزد کیا
- کرگھا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ستیہ دیو سنگھ سی ٹکٹ کے لیے ایم ہاؤس پہنچے
- میوالال چودھری تاراپور سے جے ڈی یو امیدوار ہوں گے
- جے ڈی یو کے ایم ایل اے ددن یادو کا ٹکٹ ڈمراؤں سے کاٹے جانے کی خبر ہے۔ ان کی جگہ انجم آرا کو ٹکٹ دینے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور ان کے نام پر تقریباً مہر بھی لگ چکی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ددن یادو کے بغاوتی تیور بھی دیکھے جا رہے ہیں۔