مودی نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ منگولیا کے دارالحکومت اولان بٹور میں آج شروع ہوئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح سیشن کو انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار اور مرکزی حکومت بودھ گیا کو روحانی دارالحکومت بنانے اور ہندوستان اور بودھ ملکوں کے مابین ثقافت کی کڑی کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہے۔
نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت 145 کروڑ روپے کی لاگت سے 2500 کی صلاحیت کا آڈیٹوریم اور ثقافتی احاطہ بودھ گیا میں تعمیر کر رہا ہے۔ جو بودھ ثقافتی مرکز کے نام سے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہ مہاتما بودھ جن مقامات پر ٹھہرے، جس راہ سے سفر کی ان مقامات کو 101.41 کروڑ روپے کی لاگت سے فروغ دیاجائے گا۔