اردو

urdu

By

Published : Aug 19, 2020, 5:33 PM IST

ETV Bharat / city

سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کی امید برقرار

سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی تحقیقات کی منظوری دیے جانے کے بعد سوشانت کے چچا زاد بھائی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیرج ببلو نے کہا کہ سی بی آئی انکوائری صرف ہماری نہیں بلکہ سشانت کے مداح بھی چاہتے ہیں۔

Supreme Court approves CBI probe in Shashant Singh Rajput case
سپریم کورٹ نے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی تحقیقات کی منظوری

سشانت کے چچازاد بھائی نیرج کمار ببلو نے مرکزی تحقیق کمیٹی (سی بی آئی) سے فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی تحقیقات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس معاملے میں انصاف کی امید بندھ گئی ہے۔

سوشانت کے چچا زاد بھائی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار نے کہا کہ نہ صرف بلکہ سشانت کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تسلی بخش ہے، انہوں نے کہا کہ اب سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی جس سے ہم سب کو انصاف کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سشانت 14 جون کو اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے والد کے کے سنگھ نے 25 جولائی کو پٹنہ کے راجیو نگر میں ایک کیس درج کیا تھا، درج ایف آئی آر میں اداکارہ اور سشانت کی دوست ریا چکرورتی کو مرکزی ملزم بنایا گیا تھا۔

بعد میں بہار حکومت نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے پٹنہ میں درج مقدمہ ممبئی بھیجنے کی درخواست کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details