اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرجن بدعنوانی معاملہ: خاتون ملزمہ نے عدالت میں کی خود سپردگی - ملزمہ اندوگپتا نے خودسپردگی کی

بہار میں اربوں روپیے کے سرجن کرپشن سے جڑے ایک معاملے میں طویل عرسے فرار چل رہی ایک خاتون ملزمہ نے آج یہاں خصوصی عدالت میں خود سپردگی کی ۔

سرجن بدعنوانی معاملہ: خاتون ملزمہ نے عدالت میں کی خود سپردگی
سرجن بدعنوانی معاملہ: خاتون ملزمہ نے عدالت میں کی خود سپردگی

By

Published : Dec 17, 2019, 11:53 PM IST

مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی) کی پٹنہ واقع خصوصی عدالت کی جج مسز گیتا گپتا کی عدالت میں گھوٹالے کے ملزمہ اندوگپتا نے خودسپردگی کرنے کے ساتھ ہی خود کو عدالتی حراست میںلئے جانے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے خاتون کو عدالتی حراست میں لینے کے بعد 23 دسمبر 2019 تک لئے جیل بھیج دیا ہے ۔

معاملہ بھاگلپورضلع میں خاتون بہتری اور اختیار کاری سے منسلک سرکاری منصوبوں کی رقم ایک مجرمانہ سازش کے تحت دھوکہ دھڑی اور جعلسازی کر کے غبن کاہے ۔ خصوصی عدالت نے خاتون کے خلاف اس کی موجودگی کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ معاملے کی ایف آئی آر سی بی آئی نے سال 2017 میںدرج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details