اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وقف املاک کی تحفظ اور بازیابی اور ترقیاتی کام کا عہد کیا ہے، جس کے تحت ہر ضلع میں کثیر المقاصد عمارت تعمیر کی جائے گئی جس میں شادی ھال، وقف کانفرنس ھال اور کوچنگ سنٹر سمیت کئی سینٹرز ہونگے'۔
انہو ں نے کہا کہ' پانچ مقامات پر اس ضمن میں زمین مہیا کرادی گئی ہےجس کا ٹینڈر ہوچکا ہے۔ دارالحکومت پٹنہ میں انجمن اسلامیہ ھال میں کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انجمن اسلامی ھال کے لیے وزیر اعلی نے آئندہ عید تک کا ہدف رکھا ہے اس وقت تک یہ عمارت تیار ہو جائے گی۔ بورڈ نے اقلیتی رہائشی اسکول اسکیم کے تحت ریاست کے چار اضلاع میں زمین مہیا کرادی ہے'۔