اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت ڈاک گھر سے رتھ روانہ

سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت بھارتی ڈاک کی جانب سے جاری کئے جانے والے کھاتہ میں لڑکیوں کی پیدائش سے لیکر 15 برس کی عمر تک ڈاک گھر میں پیسہ جمع کرائے جاتے ہیں۔

By

Published : Dec 16, 2020, 8:19 PM IST

سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت ڈاک گھر سے رتھ روانہ
سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت ڈاک گھر سے رتھ روانہ

سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت لڑکیوں کے بالغ ہونے پر یہ رقم تین گنا مل جاتی ہے۔ یہ رقم حکومت فراہم کرتی ہے۔

اس سے والدین کو اپنی بچی کی شادی کے وقت ایک خاطر خواہ رقم ملنے سے وہ اس وقت کسی دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے محتاج نہیں ہوتے۔

سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت ڈاک گھر سے رتھ روانہ

اسی ضمن میں آج ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے چاندنی چوک واقع مرکزی ڈاک گھر سے سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت پورنیہ کمشنری ڈاک گھر کے ہیڈ آفیسر ونے کمار سنگھ ،معاون ہیڈ آفیسر گریش کمار داس ،ارریہ ڈاک گھر کے پوسٹ ماسٹر بریندر مہتو نے سکنیا رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ رتھ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایتوں میں جا کر مذکورہ منصوبہ سے ہونے والے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

پورنیہ کمشنری کے ڈاک آفیسر ونے کمار نے بتایا کہ سوکنیا رتھ ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ، مدن پور، کرسا کانٹا، کواڑی، ارریہ آر ایس ہوتے ہوئے فاربس گنج، رانی گنج اور نرپت گنج تک جائے گی۔

ونے کمار نے بتایا کہ آج ہماری جمع پونجی ہی کل کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔

لڑکیوں کی شادی کے وقت اکثر والدین پریشان ہوتے ہیں۔

اس وقت دیگر ضروریات ان کے سامنے ہوتی ہیں۔

ہم اگر تھوڑی سی حکمت عملی اپنائیں تو اس وقت کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ونے کمار نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کی پیدائش کے وقت اگر والدین بچی کے نام سے سوکنیا منصوبہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیما کراتے ہیں تو انہیں آگے چل کر بہت فائدہ ہوتا ہے، صرف ایک ہزار روپے ہر ماہ جمع کرنے ہوتے ہیں، جو مسلسل پندرہ سالوں تک جمع کرنا ہے۔

اس حساب سے پندرہ سال میں ایک لاکھ 80 ہزار جمع کرنا ہوتا ہے جسے ہم بچی کی عمر 18 سال ہونے پر 5 لاکھ دس ہزار روپے کے طور پر واپس کرتے ہیں۔

یہ منصوبہ ایسے غریب اور مجبور لوگوں کے لئے کارآمد ہے جن کی یومیہ مزدوری بہت معمولی ہے، انہیں کم رقم کے عوض بچی کی شادی کے وقت ایک خطیر رقم مل جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details