اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوٹا سے واپس آنے والے طلبا کی اسکریننگ کی جائے گی - Students returning from quota

ریاست بہار کے 45 سو طلباوطالبات راجستھان کے کوٹا سے واپس آنے کے بعد ان تمام بچوں کی جانچ کرانے کے بعد ہی گھر پہنچایا جائے گا۔

Students returning from quota will be screened
کوٹا سے واپس آنے والے طلبا کی اسکریننگ کی جائے گی

By

Published : Apr 14, 2020, 12:02 AM IST

راجستھان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کوٹا میں پڑھ رہے تمام طلباء و طالبات کو اپنے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے. راجستھان حکومت میں کوٹا کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے. محکمہ صحت نے تمام ڈی ایم کو ہدایت جاری کیا ہے۔

ریاست بہار کے تقریبا 4500 بچے کوٹا سے بہار واپس آئیں گے. کوئٹہ سے آرہے ان تمام طلبہ وطالبات کو گاؤں تک بھیجنے کی تیاری نتیش حکومت نے شروع کر دی ہے.

ان تمام طلبہ و طالبات کو ان کے گھر تک پہنچایا جائے گا، مکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا کے آنے والے سبھی طلباوطالبات کا ریاست کی سرحد پر اسکریننگ کی جائے گا. ان میں سے کسی بھی طرح کا انفیکشن پائے جانے پر انہیں ہسپتال بھیجا جائے گا.

دیہی علاقے میں رہنے والے بچوں کو گاؤں کے اسکولوں میں کورنٹین میں رکھا جائے گا اور حکومت نے پٹنہ شہر کے بچوں کو ہوٹل اشوکا کے کو رنٹین سینٹر میں رکھنے کی تیاری کی ہے.

اس تعلق سے محکمہ صحت نے تمام ڈی ایم کو ہدایت جاری کردی ہے. سارے بچے اور ان کے ساتھ آنے والے ان کے سرپرست کو کورنٹین میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details