ریاست بہار میں اپ گریڈیشن ایپ کے ذریعہ طلبا اپنی تعلیم سے متعلق ہو رہی تشویش پر قابو پا رہے ہیں۔ یہاں حکومت سمیت نجی اسکولوں کے بچے بھی اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن تعلیم حاصل کر کے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اپ گریڈیشن ایپ طلباء کے لیے اعزاز ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے کہ چھٹی جماعت سے انٹر تک کے طلبا و طالبات کو اپ گریڈیشن ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے پڑھائی کرنے کی جانکاری دی جارہی ہے۔
بتا دیں کہ کندن کمار نے اس اسکیم کی شروعات بانکا ضلع کے ڈی ایم کے طور پر کیا تھا، جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس کی تعلیم دی جارہی ہے، اب یہ اسکیم چھٹی جماعت سے لے کر انٹر تک کے بچوں کے لیے اعزاز ثابت ہو رہی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ لاکھوں طلباء اب اس ایپ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اپ گریڈیشن اسکیم کے ذریعہ بہار دور درشن پر بھی مطالعات کی جارہی ہیں، اپ گریڈیشن ایپ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے ڈی ایم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'وہ گھر بیٹھے اپنے موبائل پر تمام مضامین پڑھ رہے ہیں، اسی کے ساتھ ہی والدین کا کہنا ہے کہ اس ایپ نے ان کی پریشانیوں کو دور کردیا ہے اور اب بچے اچھی طرح سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں'۔