اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسکول کی زمین پر کمپلیکس بنانے کے خلاف طالبات کا احتجاج - اسکول کی زمین

طالبات اور اساتذہ ہاتھوں میں تختی لیے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ سونپے گئے میمورنڈم میں اسکول انتظامیہ نے کہا کہ جس زمین پر کمپلیکس کی تعمیر ہو رہی ہے وہ ضلع پریشد کی نہیں بلکہ اسکول کی ہے جسے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ہاتھوں دے دیا گیا ہے۔

Student Protest
طالبات کا احتجاج

By

Published : Mar 11, 2021, 10:54 PM IST

ارریہ: شہر کے چاندنی چوک واقع ضلع پریشد کی زمین پر گزشتہ دنوں ایک کمپلیکس کی تعمیر کے لئے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ و ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے سنگ بنیاد رکھی تھی جسے لیکر اب تنازعہ سامنے آ گیا ہے، زمین سے متصل سرکاری گرلس مڈل اسکول نے اس زمین پر بن رہے کمپلیکس کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اسے اسکول کی زمین بتایا ہے، اسی کو لیکر آج گرلس مڈل اسکول کے سینکڑوں طالبات جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع ایجوکیشن آفیسر و ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپ کر بن رہے کمپلیکس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

طالبات کا احتجاج
طالبات اور اساتذہ ہاتھوں میں تختی لیے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کر رہی تھی، سونپے گئے میمورنڈم میں اسکول انتظامیہ نے کہا کہ جس زمین پر کمپلیکس کی تعمیر ہو رہی ہے وہ ضلع پریشد کی نہیں بلکہ اسکول کی ہے جسے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ہاتھوں دے دیا گیا ہے۔ اسکول اس زمین کا استعمال گزشتہ 103 سالوں سے کرتا آ رہا ہے۔ اس تعلق سے اسکول انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپ کر اسے خالی کرانے کا مطالبہ کیا گیا جسے نظر انداز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علماء کرام کے ہاتھوں گرلس آئیڈیل اکیڈمی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد



ادھر ڈی ای او راج کمار نے بتایا کہ مذکورہ معاملے سے ضلع کلکٹر کو واقف کرایا گیا ہے، ضلع کلکٹر نے تین رکنی ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو ان معاملوں کو جانچ کر ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details