انہوں نے مزید کہا کہ 'عوام کے مسائل سے دلچسپی پیدا نہیں کریں گے تب تک پارٹی مضبوط نہیں ہو سکتی، ہمیں زمینی سطح پر لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے، چونکہ عوام پریشان حال ہے، حکومت کو ان کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔'
پارٹی مضبوط کرنا پہلی ترجیح : رینا سریواستو ریاستی کنوینر، ارریہ پہنچنے پر پارٹی دفتر پہنچی اور صحافیوں سے روبرو بھی ہوئیں۔ ایک سوال کے جواب میں رینا سریواستو نے کہا کہ 'دہلی میں تاریخی جیت کے بعد سے پورے ملک میں 9871010101 نمبر پر مِسڈ کال کے ذریعہ پارٹی کا رکن بنایا جا رہا ہے۔ بہار میں کافی تیزی سے رکن سازی مہم چلائی جا رہی ہے۔'
رینا سریواستو نے کہا کہ 'دوسرے مرحلے میں پوسٹر مہم کی شروعات ہوگی، جس کے ذریعے ہم گاؤں گاؤں تک پہنچیں گے۔ ابھی یہ رکن سازی مہم قومی سطح پر 30 مارچ تک چلے گا۔ 'قومی تعمیر مہم' کے نام سے گزشتہ آٹھ مارچ سے ارریہ میں مہم چل رہا ہے جس میں مسڈ کال دے کر ابھی تک ارریہ ضلع میں پانچ ہزار لوگوں کی ممبر سازی ہوئی ہے جبکہ 30 مارچ تک پانچ لاکھ رکن بنانے کا ہدف ہے۔'
رینا سریواستو نے کہا کہ ہماری پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں بھی میدان میں اترے گی اور کام کو مدعا بنائے گی۔