اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اسکالرشپ کے اقلیتی کوٹہ میں اضافہ کیا جائے'

ریاست بہار کے پٹنہ کے ایک پروگرام میں ریاستی وزیر خورشید عالم عرف فیروز احمد نے بہار کے طلبا کے لیے حکومت سے درخواست کی کہ بہار کے طلبا کی اسکالرشپ کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔

'اسکالرشپ کے اقلیتی کوٹہ میں اضافہ کیا جائے'

By

Published : Sep 24, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:59 PM IST

اسکا لرشپ کے پروگرام میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور خورشید عالم عرف فیروز احمد نے کہا کہ پری میٹرک پوسٹ میرٹ کم کے تحت ریاست کے صرف 45 سو بچوں کو اسکالر شپ دی جاتی ہے جو یہاں کے تکنیکی نصاب کے طلباء کی تعداد کے مقابلے صفر کے برابر ہے۔


انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بہار کے اقلیتی طبقہ کے طلباء کے لئے میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔

'اسکالرشپ کے اقلیتی کوٹہ میں اضافہ کیا جائے'


اس پروگرام میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جوائنٹ سکریٹری نیوا سنگھ نے ملک کے تقریبا آٹھ ریاستوں اور ریاست بہار کے مختلف اضلاع سے آئے نوڈل افسران سے ملاقات کر ان کی پریشانیاں سنیں، اور ان تمام پریشانیوں کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔


انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ مستحق بچوں تک پہنچنی چاہیے اس سے قبل کئی طرح کی شکایتیں آتی تھیں۔ انہوں نے نوڈل افسران کی شکایت کے بعد کہا کہ ریاست اور ڈسٹرکٹ میں نوڈل افسران ہی طلبا کی فہرست تیار کر بھیجتے ہیں جس کے بعد اسکالرشپ کی رقم دی جاتی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details