ایس ایس بی کے 45 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ایچ کے گپتا نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نیپال سے شراب کی کھیپ سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک سے ہندوستانی علاقہ میں آنے والی ہے ۔ معاون دپٹی انسپکٹر بھوپین گوگوئی کی قیادت میں جوانوں نے سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک کوسی ندی کے کنارے چھپاﺅ دار استھان پر ناکہ لگایا۔
ایس ایس بی نے 300 بوتل نیپالی شراب ضبط کی - بہار کے سپول ضلع میں سرحدی سیکوریٹی فورس
بہار کے سپول ضلع میں سرحدی سیکوریٹی فورس( ایس ایس بی ) کے جوانوں نے ہند۔ نیپال سرحد سے متصل سرحدی چوکی کٹیا کے نزدیک سے آج نیپال میں تیار 300 بوتل دیسی شراب ضبط کی ہے ۔
ایس ایس بی نے 300 بوتل نیپالی شراب ضبط کی
مسٹر گپتا نے بتایا کہ ناکہ لگانے کے کچھ دیر بعد ہی کچھ مشتبہ نیپال سے اپنے سر پر بوری میں کچھ سامان لیکر سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے لگے ۔ جیسے ہی جوان انہیں روکنے کیلئے آگے بڑھے وہ لوگ سامان پھینک کر نیپال کی طرف بھاگ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچے جوانوں نے جب بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں قریب 300 بوتل نیپالی شراب پائی گئی ۔ ضبط شراب کو ایکسائز محکمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:27 PM IST