اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جے ڈی یو کے لئے عوام کے دلوں میں محبت ہے' - جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث

ریاست بہار کی برسر اقتدار جماعت جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) کے ایک بھی مسلم امیدوار اسمبلی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

special interview with jd u mla ghulam ghaus
رکن قانون ساز کونسل غلام غوث

By

Published : Nov 15, 2020, 4:18 PM IST

تاہم پارٹی کے سینئر رہنما رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے لئے اب بھی عوام کے دل میں محبت قائم ہے۔

'جے ڈی یو کے لئے عوام کے دلوں میں محبت ہے'

ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو کے مسلم امیدواروں کا کھاتا بھی نہیں کھلا۔

نتیش کمار کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہیں ایک مسلم منسٹر کی ضرورت محکمہ اقلیتی فلاح کے پیش آئے گی۔

مزید پڑھیں:نتیش کمار کل وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے

قوی امکان ہے کہ پارٹی کے سینئر مسلم رہنما رکن قانون ساز کونسل غلام غوث کو محکمہ اقلیتی فلاح وزارت کی کرسی مل سکتی ہے۔

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے کہا کہ انکی پارٹی کو جتنی بھی سیٹیں ملی ہوں عوام کے دلوں میں اب بھی محبت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے لئے اس بار پہلے کے مقابلے میں زیادہ مسلمانوں نے ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار وزیراعلیٰ بنیں گے۔

جب ان سے وزیر بننے کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details