اردو

urdu

ETV Bharat / city

شطرنج کی دنیا کے ابھرتے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو

کسی بھی کامیابی کے پیچھے انسان کو تمام طرح کی قربانیاں دے کر لگاتار محنت، مشقت و جدوجہد سے جوجھنا پڑتا ہے تب جاکر کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ اس کی زندہ مثال بہار کے چھوٹے سے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے تین لال سوربھ آنند، گورو آنند اور گریما آنند ہیں جنہوں نے کم عمر میں ہی شطرنج کی دنیا میں اپنے کھیل سے نہ صرف ضلع بلکہ بہار سمیت بھارت کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔

شطرنج کی دنیا کے ابھرتے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو
شطرنج کی دنیا کے ابھرتے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو

By

Published : Dec 28, 2019, 6:26 PM IST

اوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ارریہ شہر کے شیو پوری وارڈ نمبر 9 سے تعلق رکھنے والے دیونندن دیواکر کو اپنے بچوں کے لیے اس کھیل کا انتخاب کرنا آسان نہیں تھا چونکہ ارریہ میں اس کھیل کے تئیں لوگوں میں دلچسپی اور وسائل کا فقدان ہے، آئیے جانتے ہیں ان تینوں سے اس سفر کے بارے میں۔

شطرنج کی دنیا کے ابھرتے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو

کھلاڑی کے والد بتاتے ہیں بچوں کے کھیل پر کسی طرح کا اثر نہ ہو اس کے لئے ہم لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ بچے جب اسپین میں تھے تو ان کی دادی کا انتقال ہو گیا مگر ہم لوگوں نے ان لوگوں کے واپس نہ آنے تک کچھ بتایا نہیں۔

یہ تینوں بھائی بہن ہر اس نوجوان کے لیے ایک مثال ہیں جو کسی بھی حلقہ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر شرط ہے اپنے کام میں پوری ایمانداری و دیانتداری سے محنت کریں اور منزل نہ ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں، کامیابی ایک دن ضرور قدم چومے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details