اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس پی کمار آشش کی اپیل، گھروں میں ہی ادا کریں تراویح کی نماز - لاک ڈاؤن

کشن گنج میں ایس پی کمار آشش نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔ بے جا گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

SP Kumar Ashish's appeal, perform Taraweeh prayers at home
ایس پی کمار آشش کی اپیل، گھروں میں ہی ادا کریں تراویح کی نماز

By

Published : Apr 25, 2020, 11:23 AM IST

آج سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ آج پہلا روزہ ہے، عام طور پر اس مہینہ میں مساجد، خانقاہ و بازار گلزار رہتے ہیں، لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان تمام چیزوں پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود کشن گنج ضلع انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ لوگ تراویح کے لئے ایک جگہ اکٹھے نہ ہوں اس لئے ایس پی کمار آشش نے ایک اپیل جاری کی ہے۔

ایس پی کمار آشش کی اپیل، گھروں میں ہی ادا کریں تراویح کی نماز

انہوں نے آگے کہا کہ یہ آپ کے لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرنے کا نتیجہ ہے کہ جہاں ایک طرف بہار کے دوسرے اضلاع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لیکن آپ کا ضلع ابھی تک کورونا سے محفوظ ہے اور بھگوان سے دعا ہے کہ آگے بھی کوئی کورونا پازیٹو مریض نہ ملے۔

غور طلب ہے کہ بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق 27 پازیٹیو مریضوں کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 197 ہوگئی ہے۔ حالانکہ کشن گنج میں آج بھی کوئی پازیٹو مریض نہیں پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details