اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بہار میں تبدیلی کے لئے عظیم اتحاد کی جیت ضروری' - پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ ہوگی

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ ہوگی جس میں حکمراں جماعت سمیت اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Sonia Gandhi
Sonia Gandhi

By

Published : Oct 28, 2020, 3:05 AM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کو ضروری بتاتے ہوئے ریاست میں تبدیلی لانے کے لئے عوام سے عظیم اتحاد کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی ہے۔

سونیا گاندھی نے بہار کے عوام کے نام یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہار حکومت اپنے مقصد سے بھٹک گئی ہے جس سے مزدور،کسان اور نوجوان مایوس ہیں۔ معیشت نازک ہونے کی وجہ سے ریاست کے دلت اور مہادلت بدحالی کی کگار پر پہنچ گئے ہیں۔

Sonia Gandhi

کانگریس عظیم اتحاد کو بہار کے عوام کی پکار اور آواز قرار دیتے ہوئے دہلی اور بہار کی حکومت کو انہوں نے ’بندی حکومتیں‘ بتایا اور کہا کہ یہ حکومت عوام کو نوٹ بندی، تالا بندی ،تجارت بندی، اقتصادی بندی،کھیت کھلہان بندی، روٹی روزگار بندی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے اس لئے اس الیکشن میں بہار میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا،’’ بہار کی اس بندی حکومت کے خلاف - اگلی نسل اور اگلی فصل کے لئے، ایک نئے بہار کی تعمیر کے لئے، بہار کے عوام تیار ہیں۔ اب تبدیلی کی بیار ہے۔ کیونکہ تبدیلی جوش ہے ،توانائی ہے، نئی سوچ ہے اور طاقت ہے۔ اب نئی عبارت لکھنے کا وقت آگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details