اردو

urdu

ETV Bharat / city

بکسر میں شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار

بہار میں بکسر ضلع کی نگر تھانہ پولیس نے ایک کارٹن شراب برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔

Smuggler arrested with liquor in Buxar
بکسر میں شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار

By

Published : Jun 12, 2020, 8:24 PM IST

پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام گنگا پل کے نزدیک گاڑی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اسی درمیان ایک نوجوان بکسر کی طرف سے آرہا تھا ۔ جب اسے روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ایک کارٹن شراب برآمد ہوا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ گرفتار اسمگلر کی شناخت شیو پوری محلہ باشندہ ویمل اپادھیائے کے طو رپر کی گئی ہے ۔ تفتیش کے بعد اسمگلر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details