سپول: بہار کے سپول ضلع میں ایس ایس بی کے جوانوں نے کثیر مقدار میں نیپالی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
نیپالی شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار
اسمگلر کی شناخت نیپال کے شری پور کوشو گاﺅں باشندہ انل منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔ اسمگلر کو شراب کے ساتھ ایکسائز محکمہ سپول کو سپرد کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی 45 ویں بٹالین کے کمانڈینٹ ایچ کے گپتا نے بتایاکہ جمعرات کی رات اطلاع ملی تھی کہ نیپال سے شراب کی ایک کھیپ پلر نمبر 202 کے نزدیک سے بھارتی علاقے میں آنے والی ہے۔ اسی بنیاد پر فوج کے جوانوں نے مذکور مقام کے نزدیک گھیرا بندی کی۔ اسی دوران دیکھا گیا کہ ایک شخص اپنے سرپر کارٹن لیے نیپال کی جانب سے بھارتی سرحد میں داخل ہورہاہے۔ جوانوں نے اسے رکنے کے لیے کہا لیکن وہ سامان پھینک کر بھاگنے لگا۔ جوانوں نے تعاقب کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ سامانوں کی تلاشی کے دوران تین کارٹن میں رکھی گئی 210 بوتل نیپالی شراب برآمد کی گئی ہے ۔
مسٹر گپتا نے بتایاکہ گرفتار اسمگلر کی شناخت نیپال کے شری پور کوشو گاﺅں باشندہ انیل منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔ اسمگلر کو شراب کے ساتھ ایکسائز محکمہ سپول کو سپر دکر دیا گیا ہے۔