ریاست بہارکے ضلع ارریہ کے میرا روڈ پر واقع اقلیتی ہاسٹل کے قریب دیر شب اچانک آگ لگنے سے چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
فائر بریگیڈ عملے کو آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں مشقت کرنی پڑی، آگ کی وجہ سے تقریبا تیس لاکھ کا نقصان ہوا ہے، حالانکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اطلاع کے مطابق نگر تھانہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کا حالات کا جائزہ لیا ہے۔