اردو

urdu

ETV Bharat / city

63ویں بی پی ایس سی نتائج: بی پی ایس سی کوالیفائر سے خاص ملاقات - حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈینس کے 23 طلباءوطالبات

63ویں بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈینس کے 23 طلباءوطالبات میں سے آٹھ طلباءوطالبات نےکامیابی حاصل کی ہے۔

بی پی ایس سی کوالیفائر سے خاص ملاقات

By

Published : Oct 19, 2019, 6:35 PM IST

حکومت بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کے جانب سے ریاستی حج ہاؤس میں سول سروس کی تیاری کے لیے چلائے جارہے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے 23 طلباء وطالبات نے 63ویں بی پی ایس سی امتحان شرکت کی تھی۔

بی پی ایس سی کوالیفائر سے خاص ملاقات

انٹرویو میں شامل ہوئے یہاں کے 23 طلباء وطالبات میں سے 8 نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان میں ایک ڈی ایس پی، تین فائنانس آفیسر اور 4 لیبر انفورسمنٹ آفیسر کا عہدہ ملا ہے۔

کامیابی حاصل کرنے والے شہباز حسین نے بتایا کہ حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل سول سروسز کی تیاری کے لیے بہترین مقام ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی حج ہاؤس کے کوچنگ اینڈ گائیڈینس سیل کے ذریعہ ملی تربیت نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے لیکن میرا خواب یو پی ایس سی کوالیفائی کرنا ہے، ان کے والدین انہیں ڈی ایم کے عہدے پر فائض دیکھنا چاہتے شہباز نے حج ہاؤس کوچینگ اینڈ گائیڈنس سیل کو مسلمانوں کے لیے بہترین مقام بتایا ہے۔

ریاستی حج ہاؤس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے بتایا کہ 63ویں بی پی ایس سی کے انٹرویو میں حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائڈنس سیل کے 23 طلبہ وطالبات میں حصہ لیا تھا ان میں 8 طلباوطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details