آنند کمار نے سپر 30 کے اب تک کے سفر کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ایسے بچوں کے ساتھ کام کیا ہے جو پڑھنا چاہتے تھے، کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس وسائل کی کمی تھی۔ معمولی خاندانی پس منظر سے آنے کی وجہ ان کے ساتھ اقتصادی تنگی تھی۔ آج ایسے کئی بچے ملک و بیرون ملک میں بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کی ماہر ریاضی آنند کمار سے خصوصی گفتگو - سپر 30 کے بانی آنند کمار
اے بی وی پی کے 52 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے سپر 30 کے بانی آنند کمار کھنڈوا پہنچے، جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے تعلیمی پالیسی سمیت تمام امور پر کھل کر بات کی۔
ای ٹی وی بھارت کی ماہر ریاضی آنند کمار سے خصوصی گفتگو
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میں صرف اس کی توسیع پر کام کر رہا ہوں۔ آئندہ 2020 میں اس کا بڑا فارمیٹ دیکھیں گے تاکہ ملک بھر کے بچے سپر 30 سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ جلد ہی اس کا اعلان کیا جائےگا۔
آنند کمار نے این آر سی اور سی اے اے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ یہاں سبھی کو اپنی بات رکھنے کی آزادی ہے۔ لیکن راستہ پرامن ہونا چاہئے۔ آزادی اور جمہوریت کے نام پر تشدد کرنا قطعی صحیح نہیں ہے۔