اردو

urdu

ETV Bharat / city

بے روزگار افراد کو کاروبار کی فراہمی - Modi Government

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں انتظامیہ نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے انہیں مختلف قسم کے کاروبار کرنے کے لیے 111 دوکانوں کی چابی تقسیم کی۔

بے روزگاروں کو دوکان

By

Published : Jun 13, 2019, 10:53 PM IST

ارریہ ضلع میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سرکاری دوکانیں دی گئی ہیں۔ ضلع پریشد دفتر میں ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری کے ہاتھوں چابھی دکانداروں کو چابھی سونپی گئی۔

واضح رہے کہ رانی گنج بلاک مرکز میں ریفرل اسپتال کے نزدیک بنے اس مارکیٹنگ کمپلیکس میں کل 111 دوکانیں ہیں۔ یہ ضلع کا سب سے بڑا مارکیٹ ہے۔

بے روزگاروں کو دوکان

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم نے بتایا کہ یہ دوکانیں ان کو دی گئی ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں اور بے روزگار تھے۔ اس کے ذریعہ ان کی مالی حالات بہتر ہوں گے اور علاقے کے لئے بھی فائدہ مند ہے کہ لوگوں کو دور دراز جا کر خریداری نہیں کرنی پڑے گی۔

ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری نے بتایا کہ ان دوکان کے لئے درخواست 111 سے زیادہ آیا تھا لہذا ان دوکاندار کو دوکانیں لاٹری کے تحت تقسیم ہوئی ہے۔

مذکورہ دوکان ملنے کے بعد دوکاندار کو سکیورٹی منی کے طور پر دو دو لاکھ روپے جمع کرنے ہیں جس کے بعد سے یہ اپنی اپنی دوکان کے مالک ہوں گے۔ علاوہ ازیں دوکان کا ماہانہ جو مقرر کیا گیا ہے اسے ہر ماہ ضلع پریشد میں جمع کرنا ہے۔ دوکان ملنے کے بعد دوکاندار کافی خوش نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ان دوکان کے ذریعہ اپنی روزی روٹی کا مسئلہ حل کر سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details