پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو (Lalu Prasad Yadav) کے بڑے لڑکے اور حسن پور سے رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو (Tej Pratap Yadav) اب آر جے ڈی (RJD) میں نہیں ہیں، دراصل یہ بیان پارٹی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری (Shivanand Tiwari) نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تیج پرتاپ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
حاجی پور دورے پر پہنچے آر جے ڈی نائب قومی صدر شیوانند تیواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیج پرتاپ یادو اب آر جے ڈی میں نہیں ہیں۔ انہوں نے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا ہے، لہذا انہیں برخاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ۔
شیونند تیواری نے کہا ''تیج پرتاپ جی پارٹی میں کہا ہے، پارٹی سے الگ انہوں نے نئی تنظیم تشکیل دی ہے، پارٹی میں نہیں ہے وہ، برخواست کرنے کی ضرورت کیا ہے، وہ خود کو الگ کر چکے ہیں، انہوں نے جو تنظیم بنایا ہے، اس میں انہوں نے لالٹین کو سیمبل لگایا تھا، جس کے بعد پارٹی نے انہیں منع کر دیا تھا۔''
مزید پڑھیں: پٹنہ: کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان لفظی جنگ