اردو

urdu

ETV Bharat / city

سائنس میلے میں شاندار مظاہرے پر طلبا کو انعامات سے نوازا گیا - میلے میں ضلع کے درجنوں اسکول کے طلباء و اساتذہ کے ذریعہ اسٹال لگایاگیا

میلے کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع ایجوکیشن آفیسر بالیشور کمار نے کہا کہ'ابھی جن بچوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں، آج زمانہ ٹیکنالوجی کا ہے اور مجھے خوشی ہے ہمارے بچے ہر محاذ پر اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں۔

sciencr technology exhibition
سائنس میلےشاندار مظاہرے پرطلبا کو انعامات سے نوازا گیا

By

Published : Feb 6, 2020, 7:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:48 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ شہر کے ہائی اسکول احاطے میں ضلعی سطح ٹی ایل ایم و سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

میلے میں ضلع کے درجنوں اسکول کے طلباء و اساتذہ کے ذریعہ اسٹال لگایاگیا۔

سائنس میلےشاندار مظاہرے پرطلبا کو انعامات سے نوازا گیا

طلباء نے سائنس و 'جگاڑ ٹیکنالوجی' کا استعمال کرتے ہوئے الگ الگ طرح کے ماڈل بنائے جس میں جل جیون ہریالی، ماحولیاتی تحفظ، بجلی کی بچت وغیرہ شامل ہیں۔

اس دوران میلے میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں اول دوم اور سوم کے تحت انعامات سے نوازا بھی گیا۔

مزید پڑھیں:سیتا پور: گیس رساؤ سے سات لوگوں کی موت

میلے کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع ایجوکیشن آفیسر بالیشور کمار نے کہا کہ'ابھی جن بچوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں، آج زمانہ ٹیکنالوجی کا ہے اور مجھے خوشی ہے ہمارے بچے ہر محاذ پر اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان بچوں کی صلاحیتوں کو اور مزید نکھارنے کی ضرورت ہے جسے صرف اساتذہ ہی کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ طلباء کو سائنس کے تئیں دلچسپی پیدا کرائیں۔

ہائی اسکول میں منعقد اس میلے میں اول مقام مڈل اسکول سمراہا کے طالب علم کرن کمار نے حاصل کیا، جبکہ دوسرے مقام پر مثالی اسکول سرسیا بھرگامہ کی طالبہ ریا کماری اور تیسرے مقام پر آئی ایچ ایچ ایس اکیڈمی فاربس گنج کی طالبہ مونیکا کماری رہیں۔

وہیں طلباء کی بہترین رہنمائی کرنے والے اساتذہ میں جمشید عالم، مرتنجے کمار، آصف علی، دلشاد احمد، سریش کمار وغیرہ کو بھی نوازا گیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details