صبح ایوان کی کارروائی کے دوران کانگریس کی وپلو ٹھاکر نے بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کا معاملہ اٹھایا اور انہیں ایوان میں خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس پر چیئرمین ایم وینکیا نائيڈ نے سکریٹری جنرل کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد ایوان میں ارکان نے دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کو خاموش کھڑے خراج عقیدت پیش کیا۔
وقفہ صفر کے دوران ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوم نے بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کا معاملہ اٹھایا اور مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔